May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 امریکی سفیر جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ان کا مؤقف سنیں : بریڈشرمین

واشنگٹن :  امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

امریکہ میں ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں سماعت کے دوران کمیٹی کے رکن بریڈ شرمین نے جنوبی و وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیرِ خارجہ ڈونلڈ لو سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا دیئے جانے کے معاملے پر کیا اقدامات کئے گئے ہیں؟۔بریڈشرمین کے سوال کے جواب پر ڈونلڈ لو نے کہا کہ اس پر ہم پاکستانی حکام سے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، ان کا پاکستان کے سابق وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانے کے عمل میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ایوان کے رکن بریڈ شرمین نے امریکی سفیر سے کہا کہ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں اور ان  کا مؤقف سنیں ۔ رکن کانگریس نے مزید کہاکہ امریکی سفیر غلط سزاؤں کےالزامات کا جائزہ بھی لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *