May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 تربت: پاکستان نیول ایئر بیس پر حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے تربت میں پاکستان نیول ایئر بیس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت میں واقع پاکستان نیول ایئر بیس پر رات گئے مسلح دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے بروقت موثر جواب دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا. شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گیا، شہید ہونے والے فرنٹیئر کور کے 24 سالہ نعمان فرید کا تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *