May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سکھر میںسندھ کالجز گیمز، مختلف ایونٹ کے مقابلے جاری

سکھر(نامہ نگار ) سندھ کالجز گیمز 2021-22انٹر کالجزمختلف ایونٹ کے مقابلوں کاسلسلہ تیزی سے جاری ،انٹر کالجز بیڈ منٹن مقابلہ گورنمنٹ ڈگری کالج سکھر نے جیت لیا ، کھیلوں کے فرو غ و صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے سندھ حکومت کا تعاون قابل ستائش اقدام ہے ، آر ڈی کالجز سکھر غلام سرور عباسی کا تقریب سے خطاب تفصیلات کے مطابق4th سندھ کالجز گیمز 2021-22 کے سلسلے میں انٹر کالجز گرلزاینڈ بوائز گیمز ٹورنامنٹ کیمختلف ایونٹ میں مقابلوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، گذشتہ روز انٹر کالجز بوائز (بیڈمنٹن ) ایونٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج سکھر نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کر کے پہلی پوزیشن جبکہ گورنمنٹ کالج ا?ف فزیکل ایجوکیشن سکھر نے دوسری پوزیشن حاصل کی فائنل ایونٹ کے مہمان خاص ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر غلام سرور عباسی تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میں پرنسپل اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج سکھر عبدالجبار سولنگی ، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن فواد ناصر،فدا حسین شورو ،عرفان احمد منگیجو ،فوکل پرسن اسفند یار منگی،زوالفقار حسین ،سعید خان ،محمد افضل شیخ سمیت آفیشلز و دیگر نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر غلام سرور عباسی، چوتھے سندھ کالجز گیمز 2021-22ء انٹر کالجز ایونٹ کے فوکل پرسن اسفند یار منگی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے فرو غ و صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے سندھ حکومت کا تعاون قابل ستائش اقدام ہے، تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم نے بہتر کردار ادا کیا ہے ، ایسی تقریبات سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور کھلاڑیوں کو کو بھی سہولیات فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *