May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کاکول کیمپ کا اصل مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد پیدا کرنا تھا:بابراعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کاکول کیمپ میں شرکت کا مقصد کھلاڑیوں میں اتحاد پیدا کرنا تھا، جس پر کافی کام ہوا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر کرکٹ کھیلنے کیلئے فزیکل ٹریننگ کیمپ سے  بہت فائدہ پہنچے گا جبکہ میرے لیے یہ تیسرا کیمپ تھا۔گفتگو کے دوران کپتان بابر اعظم نے کہا کہ جب بھی ہم کیمپ میں آئے، کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملا۔ کیمپ کا اصل مقصد ٹیم میں اتحاد پیدا کرنا تھا۔ کیمپ کے بعد ہمیں فزیکل فٹنس کی فکر نہیں ہوگی۔ اعظم خان نے جب پہاڑ کی چوٹی سر کی، یہ میرے لیے یادگار ترین لمحہ تھا۔  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *