May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ

منڈی بہاؤالدین: سانحہ نوشکی میں قتل ہونے والے 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ فتح شاہ میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے شرکت کی، نماز جنازہ کے موقع پر مقتولین کے گاؤں چک فتح شاہ میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ورثا اپنے پیاروں کی لاشوں کے تابوت سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے. مقتولین کی اجتماعی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی. لواحقین نے حکومت سے ذمہ دار دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *