May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وائٹ بال سیریز ‘ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کراچی پہنچ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ہیلی میتھیوز کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی،مہمان ٹیم کا استقبال ویمنز ونگ کی جنرل منیجر عائشہ اشعر نے کیا۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم ہیلی میتھیوز کی قیادت میں جناح ٹرمینل کراچی پہنچی جہاں مہمان ٹیم کو گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم میں 8 آفیشلز بھی شامل ہیں۔مہمان ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا اور آج سے پریکٹس کا آغاز کریگی۔ پاکستان ویمنز ٹیم گزشتہ رات کراچی پہنچ گئی تھی۔کھلاڑیوںکی گزشتہ روز سہہ پہر پریکٹس شیڈولڈ تھی جو بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *