May 20, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
خیابان سر سید ، نجی سکول کی بالائی منزل  پرسٹور روم میں آگ بھڑک اٹھی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)خیابان سر سید کے نجی سکول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بالائی منزل میں سٹور روم میں آگ بھڑک اٹھی،سٹور روم کے ساتھ ہی عارضی کمرے اینگل آئرن اور فائبر شیٹ ساتھ میں فالز سیلنگ کی مدد سے تیار کئے گئے تھے جن میں گریڈ ون کے دو سیکشن اور گریڈ ٹو کے دو سیکشن بٹھائے ہوئے تھے،ٹیچرز نے بڑی مستعدی سے بچوں کو کلاسز سے نکالا اور ساتھ ہی 1122 پر اطلاع کر دی۔تمام سکول کے بچوں اور سٹاف کو بحفاظت سکول کے سامنے شہباز شریف کالج میں منتقل کر دیا گیا۔1122 بھی کسی تاخیر کے بغیر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا گیا،آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہیں ایپسما ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن کمیٹی آغا شھاب مقصود موقع پر پہنچ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *