May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی

واشنگٹن میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیےایک ارب 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دےدی.پاکستان کو آخری قسط کی منظوری اسیٹنڈ بائی اریجنمنٹ کے تحت دی گئی۔

دوسری جانب آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا  کہ کم آمدنی والے ممالک کی معاشی حالت خراب ہو رہی ہے۔کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث دنیا کو 3 اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر کا نقصان پہنچا، کورونا کے دوران کم آمدنی والے ممالک کی معیشت زیادہ متاثر ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے.ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا ہے. ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کی منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ مہنگائی والے ممالک میں مہنگائی اور مالی خسارے پر قابو پانا ترجیحات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *