May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مرغی کی سپلائی روک دی گئی ، دکانیں بند

آل بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن نے پنجاب سے کوئٹہ میں برائلر مرغی کی سپلائی روک دی ۔تفصیلات کے مطابق صدر پولٹری ایسوسی ایشن نیاز محمد نے کہاہے کہ برائلر مرغی کی سپلائی پولٹری ڈیلرز کے خلاف کارروائی پر روکی گئی ہے ، پنجاب سے مرغی کی سپلائی نہ ہونے پر کوئٹہ میں مرغی کی دکانیں بند ہو گئی ہیں،کوئٹہ میں پولٹری فارم نہیں، پنجاب سے سپلائی پر بھاری اخراجات لگتے ہیں،انتظامیہ پولٹری ڈیلرز کو سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت بیچنے پر مجبور کر رہی ہے ، انتظامیہ کے احکامات کے مطابق مرغی مہنگی لا کر سستے داموں سپلائی نہیں کر سکتے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *