May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے پریشان لوگوں کیلئے اہم پیغام

سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مستقبل کے لیے فکر مند لوگوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔

ثانیہ مرزا اپنے مذہبی عقائد کو عزیز رکھتی ہیں اور اس چیز کا اندازہ ان کی انسٹاگرام پوسٹس سے لگایا جا سکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مستقبل کی غیر یقینی صورتِ حال سے نمٹنے کے بارے میں ایک حکمت سے بھرپور پوسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اس پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ان کی پوسٹ میں خدا پر بھروسہ رکھنے کا یہ پیغام، ذہنی سکون حاصل کرنے کا راز بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *