May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/dorsetnorwichyoung.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل

 کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سےسیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3 لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانےکابھی الزام ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سےہے، ان میں سے 12  ملزمان پر  کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پراکاؤنٹس کھولنے کا الزام ہے،ملزمان نے کئی سال کے دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *